وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہزاد سلیم، زید بشیر، مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی شریک تھے۔وفد نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے اور کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا.

وفد نے بجٹ کی کاروباری برادری میں پزیرائی کے بارے آگاہ کیا اور امید کا اظہار کیا کہ اس کے ملک میں کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے.  بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے. کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔