قومی اسمبلی کی چھ قائمہ کمیٹیز کے خصوصی اجلاس، چیئرپرسن کا انتخاب کیا گیا

 اسلام آباد(صباح نیوز) نوید قمر،حنا ربانی کھر،خالد حسین مگسی ،ڈاکٹر مہیش کمار مالانی، ڈاکٹر اعجاز حسین جاگھرانی اور،قادر پٹیل، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیز کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے ہیں ۔ نوید قمر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ،حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ  امور،   عبدالقادر قادر پٹیل  میری ٹائم افیئزر، ڈاکٹر اعجاز حسین جاگھرانی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے  چیئرپرسن منتخب ہوئے ہیں ۔

حنا ربانی کھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیاحنا ربانی کھر کا چیئرپرسن کے لیے نام عائشہ نزیر نے تجویز کیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی ۔کمیٹی ممبران  نے حنا ربانی کھر کو چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد  دی ہے۔

خالد حسین مگسی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرپرسن منتخب ہوگئے ۔ خالد حسین مگسی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں کیا گیاخالد حسین مگسی کا چیئرپرسن کے لیے نام رائے حسن نواز  خان نے تجویز کیا کمیٹی ممبران نے  خالد حسین مگسی کو چیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

ڈاکٹر مہیش کمار مالانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت سروسز اور کوآرڈینیشن کے چیئرپرسن منتخب ہوگئے ہیں  ڈاکٹر مہیش کمار مالانی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں کیا گیا

ڈاکٹر مہیش مالانی کا چیئرپرسن کے لیے نام ڈاکٹر محمد شہباز بابر نے تجویز کیا اور اعجاز حسین جاکھرانی نے نام کی تائید  کی کمیٹی ممبران کی ڈاکٹر مہیش کمار مالانی کو چیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔