آصفہ بھٹو ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ وصول نہیں کریں گی

اسلام آباد(صباح نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ وصول نہیں کریں گی۔اس ضمن میں آصفہ بھٹو کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہوئی تھیں۔