اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں قراردادکثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (صباح نیوز)اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی میں قراردادکثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔ اتوار کو قومی اسمبلی میں قرارداد اکثریتی رائے سے منظورکرلی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سوات کے معاملے پر قرار داد پیش کر دی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو وفاقی و صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں،اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے،اقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے،قرارداد اکثریتی رائے سے منظورکرلی گئی۔