سری نگر: بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کٹھوعہ میں ایک نوجوان کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے سیدہ سکھل ہیرا نگر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
فوج نے ریاسی اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بیس سے زائد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کبیر داس جو منگل کی شام کٹھوعہ میں فوجی آپریشن کے دوران ایک حملے میں زخمی ہوا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا
دریں اثنا ضلع ڈوڈہ کے علاقے چترگلہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجی اور ایک اسپیشل پولیس آفیسر زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے بھدرواہ کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ہ جموں و کشمیر کے ضلع