سری نگر: وسطی اور جنوبی کشمیر میں ٹریفک کے الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گاندربل ضلع میں ایک کار الٹ جانے سے اس میں سوار ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے، جبکہ حاگاڑی میں سوار دیگر افراد زخی ہو گئے ہیں۔
حادثہ کے نتیجے میں اس میں سوار غیر مقامی شخص، جس کی شناخت ترسیم لال ولد نتھو رام ساکنہ گرداس پورہ، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے، موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں خاتون کی موت واقع ہو گئی۔خاتون کی شناخت خرشی بانو زوجہ محمد صدیق حجام کے طور پر ہوئی ہے ضلع کے پنجورہ علاقے میں ٹریکٹر نے خاتون کو ٹکر ماری۔ خاتون کو خون میں لت پت فور طور پر ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔