کراچی (صباح نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے تحت انٹر امتحانات جاری ہیں ، سیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔
کراچی کے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے،سیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ آوٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ پرچہ سوشل میڈیا پر 9بجکر26منٹ پر لیک ہوا،امتحانی پرچہ گڈاپ کے کالج سے لیک کیا گیا۔
دوسری جانب کورنگی کے امتحانی مرکز کے باہر طالب علموں کی من مانیاں عروج پر ہیں، مقررہ وقت پر امتحانی سینٹرز میں جانے سے انکار کردیا، طالبعلم موبائل فون پر پرچہ لیک ہونے کا انتظار کرنے لگے۔