گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور خواتین یونیورسٹی قائم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان

گلگت(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے ۔گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور خواتین یونیورسٹی قائم کی جائے۔یونیوسٹیوں کے کیمپس ہر ضلعے میں قائم کیے جائیں۔بیروزگار نوجوانوں کی باعزت روزگار کے مواقعے پیدا کیے جائیں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیابی سے ہم ہمکنار کرنے کے لیے ریاست کے آزاد خطوں کو باہم مربوط کرتے ہوئے آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں گلگت میں اجتماع کارکنان میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی مولانا عبدالسمیع امیر جی بی مولانا تنویر حیدری امیر گلگت اسماعیل شریعت یار سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا تقریب میں شریک درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں عوام کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام شروع کرے گی اور ہزاروں نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کرنے کے قابل بنائے گی۔جماعت اسلامی بقیہ کشمیر کی آزادی اور نظام کو تبدیل کرے گی۔