اسلام آباد: نامور کشمیری رہنما غلام محمد صفی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان شاخ کے بالا مقابلہ نئے کنوینر جبکہ پرویز احمد ایذوکیٹ جنرل سیکریٹری اور مشتاق احمد بٹ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں کشمیر و پاکستان کے انتخابات پیر کواسلام آباد میں ہوئے جس میں تمام اکائیوں نے شرکت کی۔ نتائج کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کا یہ الیکشن کئی اعتبارسے منفرد حیثیت کا حامل ہے۔ یہ انتخابات حریت کانفرنس کے تمام گروپوں کے اتحاد کے بعددوسری بار ہوا ہے۔
بیان میں کہاگیا کہ1993 میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے معرض وجود آئی تھی ، بھارتی جابرانہ اقدامات کے باوجودکشمیری عوام کی جدوجہد جاری رہی حریت کانفرنس بیان میں کہا گیا کہ حریت کانفرنس کے نصب العین کی آبیاری میں ہزاروں شہیدوں کا خون شامل ہے۔آج کے دن ہم تمام شہدائے کشمیرکو سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔آج طویل انتظار اور بیش قیمت قر بانیوں کے بعد یہ موقع آیا ہے اور آزادی کی شمع کو روشن رکھنے کے لئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی منتخب ٹیم پوری تندہی سے کام کرنے کا عہد کرتی ہے تا کہ کشمیر ی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرسکیں اور ظلم واستبداد کے جوبادل جموں و کشمیر پر عرصہ دراز سے منڈلاتے آئے ہیں وہ ختم ہو سکیں ۔ الیکشن کمیشن میں جوہدری شاہین اقبال ،نثار مرزا،زاہد صفی اور محمد شفیع ڈار شامل تھے