عافیہ پچھلی دفعہ سے زیادہ کمزور تھی، سر پر شاک لگائے گئے، فوزیہ صدیقی


کراچی(صباح نیوز)امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کراچی واپس پہنچ گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ پچھلی دفعہ سے زیادہ کمزور تھی، عافیہ نے بتایا کہ ان کے سر پر شاک لگائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ہم 3 گھنٹے چیختے رہے، بیچ میں شیشے کی دیوار تھی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پچھلی بار ملاقات میں چابی گم ہوگئی تھی اور اس بار فون کام نہیں کررہا تھا، عافیہ کو لے جانے کے بعد مجھے وہیں چھوڑ دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وکیل نے افغانستان جاکر تحقیق کی ہے، وہ فیملی بھی مل گئی ہے جس نے عافیہ کو اپنے پاس رکھا تھا۔