مظفرآباد/تاوبٹ (صباح نیوز)بالائی نیلم کے سرد ترین سیاحتی علاقہ تاؤ بٹ کے مقام پر مسافر جیپ کا المناک حادثہ 15 میں سے 15 افراد دریا میں بہہ گئے 4 کو بچالیا گیا، آخری اطلاعات تک خاتون سمیت 6میتیں دریا سے نکال لیں ،سیاحوں کا تعلق ملتان سے تھا۔بقیہ کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق نیلم ویلی کے بالائی علاقہ تاو بٹ کے قریب مسافر جیپ حادثہ کا شکار ھو کر دریائے نیلم کی بے رحم موجوں کی نظر ھو گئی، جیپ میں ڈرائیور کے علاؤہ تقریباً 15 افراد سوار تھے جن میں 7 سیاح اور تقریبآ 7 بکروال و مقامی افراد شامل ہیں جن میں سے 4 مسافروں کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے، گاڑی کی چھت پر سوار چھلانگ لگا کر بچ جائے والے مقامی شہری کے مطابق سڑک کے دریا والی جانب نیچے سے دیوار خستہ حالی کے باعث سرک گئی جس کی وجہ سے چلتی گاڑی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور حادثہ پیش آیا، ڈرائیور اور 3 مسافروں کو ریسکیو کر کے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید مسافروں کی تلاش جاری ھے، شاردہ، اٹھمقام، کنڈل شاہی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی نیلم گریس میں تاؤ بٹ کے قریب اس جیپ کے حادثے کے بعد پاک فوج، پولیس اور مقامی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے دریا نیلم میں شدید طغیانی اور شدید ترین ٹھنڈے پانی وتیز بھاو کی وجہ سے ڈوبنے والوں کی تلاش میں مشکلات ہیں خدشہ ہے کہ تمام ڈوبنے والے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں یاد رہے وادی گریس آزادکشمیر کا آخری علاقہ ہے جہاں سال کے 6 ماہ شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج رہتا ہے گزشتہ چند ماہ قبل وادی کے عوام نے سڑک، بجلی، مراکز صحت اور تعلیمی اداروں کی عدم دستیابی پر برفباری کے دوران شدید احتجاج کیا تھا اس جہاں بنیادی انسانی ضروریات کا شدید فقدان ہے
Load/Hide Comments