کراچی(صباح نیوز) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ہوسکتا ہے شہباز شریف تین ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔ ملکی سیاست اور حکومت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملکی سیاست کے لئے 3ماہ بڑے اہم ہیں اور موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا، البتہ باقی صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گے۔ منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کیلئے اچھے حالات نہیں دیکھ رہا، ریلیف ملتے بھی ہیں اور پھر واپس بھی ہو جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی خوش فہمی میں نہ رہیں۔