اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 19ہزار 457میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 6ہزار890میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 685میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7ہزار885میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے782میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے184بگاس سے 132اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 2ہزار 894میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 6گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔