مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نواز شریف کے سابق ترجمان محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصے پہلے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، تب تک پارٹی کے ساتھ تھا جب تک سویلین بالادستی کی بات ہو رہی تھی، ہر قیمت میں پاور میں ہی رہنا ہے تو بہت مشکل ہو جاتا ہے۔