ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ


کراچی (صباح نیوز)ایل پی جی پھر مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت میں10روپے اضافہ کردیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت207روپے ہو گئی۔ گھریلو سلنڈرز 120روپے اور کمرشل سلنڈر 458روپے مہنگا ہو گیا۔ اوگرا کی جانب سے فروری کے مہینے کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں۔

ایل پی جی کی پیداواری لاگت 8628روپے فی میٹرک ٹن اضافہ سے ایک لاکھ 35ہزار روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ایل پی جی پر عائد ٹیکس میںکمی کرے تاکہ عوام کو سستی گیس میسر ہو سکے۔