غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک پیچیدہ جنگی جرم کاارتکاب کیا جس میں اس نے اپنے چار قیدیوں کو چھڑایا ہے مگر متعدد قیدیوں کو بمباری میں ہلاک کردیا۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ قابض فوج نے ہولناک قتل عام کر کے اپنے کچھ قیدیوں کو بازیاب کرایا، لیکن ساتھ ہی اس نے آپریشن کے دوران ان میں سے کچھ کو ہلاک کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن قابض قیدیوں کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے گا، اور ان کے حالات اور زندگی پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔