مقدمات بھگت لیں گے ،موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمرایوب

گوجرانوالہ (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی اور شاہ محمودقریشی سمیت سب کو رہا کیاجائے ، آزاد کشمیر کو 3 ارب نہیں دیئے وہاں جو ہوا دنیا نے انگلیاں اٹھائیں،وہاں جس طرح ہوا پاکستان میں بھی وہی ہوگا ۔گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ کے باہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کچے کے ڈاکوں سے زیادہ  زہریلے  پکے کے ڈاکو ہیں، 450 ارب کھاجا اورکہو پوچھ گچھ بھی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کیا پیش کریں گے جو مہنگائی آرہی ہے آپ سوچ نہیں سکتے، آزاد کشمیر کو 3ارب نہیں دیئے وہاں جو ہوا دنیا نے انگلیاں اٹھائیں، وہاں جس طرح ہوا پاکستان میں بھی وہی ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی اور شاہ محمودقریشی سمیت سب کو رہا کیاجائے، ہم مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ مجھے الیکشن نظر آرہا ہے، عوام اٹھ کھڑے ہوں۔