سرینگر (صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں زیر تعلیم ایک غیر مقامی طالب علم کی طرف سے نبی آخر الزمان حضرت محمد ۖکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے توہین آمیز واقعات کی روک تھام کے لئے جمعہ کو پوری ریاست میں بڑے پیمانے پر بھرپوراحتجاجی مظاہرے کریں ،کشمیری مسلمان اس طرح کی گستاخانہ حرکات کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور اس واقعے میں ملوث گستاخ طالبعلم کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے صرف طالبعلم کی کالج سے معطلی کافی نہیں ہے ،جمعرات کو جاری بیان میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ میڈیکل کالج سرینگر کے توہین آمیز واقعے سے کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ایسے توہین آمیز واقعات کشمیری مسلمانوں کیلئے کسی صورت قبول نہیں ،پیغمبر اسلام ۖکی تعظیم و تکریم ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اور اس طرح کی گستاخانہ حرکات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
سینئر حریت رہنماء نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسند ہندو سرکار ایک سوچے سمجھے منصبوبے کے تحت کشمیر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ، اور کشمیری مسلمانوںپر مختلف پابندیاں لگائی جاتی ہیں ،کبھی مساجد کے تالے لگائے جاتے ہیں اور کبھی کشمیری مسلمانوں پر مذہبی جلوسوں پر پابندی عائد کی جاتی ہیں ،فریدہ بہن جی نے کہا کہ مسلمان مذہبی معاملات میں کسی طرح کی مداخلت یا پابندی برداشت نہیں کریں گے اور وہ خاص کر نبی آخر الزمان حضرت محمد ۖکی شان اقدس میں گستاخی یا اپنے مذہب کی توہین برداشت نہیں کریں گے اس کے لئے وہ اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیا رہیں ،انہوں نے بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ گستا خ مجرم طالب علم کو فوری گرفتار کرے اور اسکو عبرت ناک سزا دے تاکہ آئندہ ایسی حرکت کرنے کی کوئی بھی جرات نہ کرے ،فرید ہ بہن جی نے کشمیری مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ نماز جمعہ کے بعد پوری ریاست میں اس توہین آمیز واقعے کے خلاف اپنی اپنی مساجد کے باہر مظاہرے کرکے بھرپور احتجاج کریں ،