سری نگر— شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ قصبے کے رہائشی ایک نوجوان کی لاش چھ روز بعد دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔نوجوان نے یکم جون کو چٹابل کے مقام پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی۔
پولیس حکام نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ محمد اقبال ڈار نامی نوجوان کی لاش سنگم سے ملی ۔ وہ بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کا رہائشی تھا اوراس نے سری نگر کے علاقے چٹابل میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔