اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا،ایک ماہ کیلئے بجلی3روپے 33پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی۔اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔