نیب نے والٹن ایئر پورٹ سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں


لاہور(صباح نیوز)نیب لاہور نے والٹن ایئر پورٹ سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے تحقیقات میں سابق ڈی جی خاقان مرتضیٰ اور دیگر سول ایوی ایشن افسران کو شامل کیا ہے۔

نیب نے خاقان مرتضیٰ سے تحقیقات کے لئے 13 سوالات تیار کر لئے ہیں۔ والٹن ایئر پورٹ لاہور بند کر کے کمرشل سرگرمیوں کے لئے دینے سے متعلق پوچھا جائے گا۔نیب لاہور نے ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن سے مدد کے لیے بھی رابطہ کر لیا۔نیب لاہور نے 13 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کو بھی بھیج دیا۔