لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنما ئوں کی جانب سے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع، لیبر فورس کے فراہمی پر تبادلہ خیال ہوا۔ پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا ۔ مریم نواز نے قطرکے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو سراہا ،پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔