لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
منگل کو جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ جب سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کرکے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تھی۔