راجن پور (صباح نیوز) راجن پور کے تھانہ ہڑند کی حدود میں زمین کے تنازع پر رند براردی میں خونی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد قتل اور3 زخمی ہوگئے۔افسوسناک واقعہ راجن پور کے پہاڑی علاقے پچادھ کے تھانہ ہڑند کی حدود میں بستی لاشاری میں پیش آیا جہاں رند برادری کے افراد کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے نتیجے میں گولیاں چل گئیں، واقعہ میں 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل جام پور منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری ہسپتا ل تعینات کر دی گئی۔ڈی پی او دوست محمد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
Load/Hide Comments