لاہور(صبا ح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی اور سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ وزارت خارجہ ایران اور تقاریب انقلاب اسلامی کمیٹی کی دعوت پر ایران کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ یکم جون تا تین 2024ء شہید صدر ابراہیم رئیسی تعزیتی کانفرنس، آزادی فلسطین کانفرنس اور انقلاب اسلامی کی مرکزی تقریب امام خمینی کے مزار کمپلیکس میں شرکت ہو گی۔ اس موقع پر دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین، علما اور سکالرزسے ملاقاتیں ہوں گی۔
Load/Hide Comments