لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر پیرالبرٹ اِیلسوس نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی۔
اس موقع پر نوازشریف نے گفتگو میں کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ناروے کے سفیر نے میاں نوازشریف کو مسلم لیگ(ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ناروے کے سفیر کا آمد اور نیک تمناوں پر شکریہ ادا کیا۔