پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرغزستان میں محصور طلبہ کو خصوصی پروازوں میں واپس لانے کے لئے 6 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔
ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ طلبہ کی مزید رجسٹریشن پر مزید فنڈز جاری کئے جائیں گے، 6 کروڑ روپے 2 پروازوں کے لئے جاری کر دیئے گئے۔مزمل اسلم نے کہا کہ دیگر صوبوں کے پھنسے طلبہ بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔