گجرات، تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی،خاتون جاں بحق ،5زخمی


گجرات (صباح نیوز)گجرات میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدقسمت کار کو حادثہ گجرات کے علاقے ٹانڈہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر سامنے آنے والے درخت سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا ری ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ، کار کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔