لاہور (صباح نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخاب حلقہ این اے 148 ملتان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا کہ حلقے میں پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، انتخابی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،ریٹرننگ آفیسر حلقے میں موجود پولنگ سٹیشنز کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں۔
#/S