رحیم یار خان (صباح نیوز)رحیم یار خان میں ایم 5 انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی شکار بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔