لاہور(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کا حل ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہیں بلکہ پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی ہے، ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلمانوں کا بڑا خواب تھا، پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں، ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔