مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف شٹرڈاؤن وپہیہ جام ہڑتال، تعلیمی ادارے بند


 مالاکنڈ(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز نفاذ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ مالاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن وپہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

ضلع سوات، مالاکنڈ،دیراپر، دیر لوئر اور بونیر سمیت ڈویژن بھر میں ٹریڈرفیڈریشن کی کال پر تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔  پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے بھی تعلیمی ادارے بند رکھے جبکہ ڈویژن بھر میں وکلا نے بھی احتجاج کی حمایت کردی۔

ٹریڈرز فیڈریشن کے مطابق 1979 میں ملاکنڈ ڈویژن کو معاہدے کے تحت 100 سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیا گیا تھا۔ مجوزہ ٹیکسوں کانفاذ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس لے۔