شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے بچی جاں بحق، 7 افراد زخمی


 شیخوپورہ (صباح نیوز) شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سال کی بچی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی، شیخوپورہ، خوشاب، مظفرآباد میں بادل برسے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔