تھیلسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے ،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ، تھیلسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، تھیلسیمیاسے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔

تھیلسیمیاکے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پرپیغام میں انہوںنے کہا کہ تھیلسیمیاکادن منانے کامقصد عوام میں تھیلسیمیا سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے،تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے، تھیلسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، تھیلسیمیاسے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو تھیلسیمیا فری ملک بنانے کی  جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرنا ہے، تھیلسیمیا میں باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے،تھیلسیمیا سے بچنے کے لئے شادی سے جینیاتی ٹیسٹ بیماری سے بچا سکتا ہے، خون عطیہ کر کے تھیلسیمیا مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔