وفاقی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اور خواتین اساتذہ کے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 20 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طالبات اور اساتذہ کو سہولت میسر ہو گی۔

یہ اقدام ڈراپ آوٹ شرح کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ خواتین اساتذہ اور بچیوں کے لیے مخصوص بسوں کو گلابی رنگ دیا جائے گا۔سیکرٹری تعلیم کے مطابق 385 میں سے 30 فیصد بسیں ناقابل استعمال ہونے کے باعث کھڑی ہیں، یہ بسیں بجٹ اور ڈرائیوروں کی کمی اور بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کی جا رہی ہیں