چنیوٹ،رکشہ سے تصادم میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق


چنیوٹ (صباح نیوز)چنیوٹ میں رکشہ اور موٹر سائیکل ٹکراگئے ، ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ چنیوٹ کے علاقے جھنگ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کیلئے  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت علی شان کے نام سے ہوئی، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ۔