سینیٹر عرفان صدیقی کی سینیٹر علی ظفر کو سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ  میں پاکستان مسلم لیگ ((ن ) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹر علی ظفر کو سینٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی خط میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئین و قانون پر گہری نظر رکھنے والے سینئیر پارلیمنٹیرین کے طور پر سینیٹر علی ظفر ایوان کے ماحول کو سنجیدہ اور پروقار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔