اسلام آباد ہائیکورٹ ،پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور


 اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت  نے چوہدری  پرویزالٰہی کو 15 دن  میں ہائوس اریسٹ کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے پرویزالٰہی کو ہسپتا ل منتقل یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ 15 دن میں پرویزالٰہی کو منتقل کرنے کا عمل مکمل کریں، ان کی عمر 78سال ہے، علاج سے متعلق معاملات بھی دیکھ لیں۔عدالت نے پرویزالٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔