محمد اسحق ڈار کی بنجول میں سعودی عرب ، کویت، نائیجر اور کئی دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

بنجول(صباح نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار  نے   اسلامی تعاون تنظیم کے  15ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر سعودی عرب ، کویت، نائیجر اور کئی دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے ، سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل، کویت کے وزیر خارجہ سلیم عبداللہ الجبار، نائیجرکے وزیر خارجہ  سنگارا باکا رے سے ملاقا توں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

فریقین نے اسلامی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کو فروغ دینے کیلئے مل کرکام جاری رکھنے پراتفاق کیا  اسلامی تعاون تنظیم کا 15واں سربراہ اجلاس بنجول کے شہر Gambia میں شروع ہوگیا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اجلاس میں پاکستان غزہ میں جاری نسل کشی، کشمیری عوام کے حق خودرادیت،امت مسلمہ میں یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دینے، اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پراپیگنڈے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل، دہشتگردی اور دیگر ضروری عالمی چیلنجز کو اجاگر کریگا۔