سوات، وین کھائی میں جا گری ،14 مسافر زخمی


سوات (صباح نیوز)سوات کے علاقے مدین میں وین کھائی میں گر گئی ، چودہ مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مدین سول ہسپتال منتقل کردیا گیا،ہسپتال میں زخمیوں کو ہنگامی طور پر طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے کہا کہ گاڑی مدین سے مینگورہ جارہی تھی،ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔