برازیل میں طوفانی بارشیں،اموات 39تک پہنچ گئیں ،70لاپتہ


برازیلیا(صباح نیوز)برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل اور اطراف میں مختلف حادثات میں ہلاکتیں39 تک پہنچ گئیں  اور70 لاپتہ ہیں ۔بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے کئی قصبوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کردیا، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، ایک ڈیم ٹوٹ گیا جبکہ دوسرا ڈیم بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

حکام نے ڈیم کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ۔حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ستر سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔