شدید بارشیں ،خیبرپختونخوا میں 36ہزار 642 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا


 پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 36 ہزار 642 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

کے پی کے ڈائریکٹوریٹ کراپ رپورٹنگ سروسز کے مطابق 28 ہزار 430 ایکڑ زمین پر گندم تباہ ہوگئی جبکہ 15 اضلاع میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں 12 ہزار 904 ایکڑ زمین پر گندم کو نقصان پہنچا جبکہ ایک ہزار سے زائد ایکڑ زمین پرٹماٹر، پیاز،مٹر، آڑوکے باغات بھی متاثر ہوئے ہیں۔