اثاثہ جات کیس ،پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو طلبی کا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کر دیا


پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل کرکے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثہ جات کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔پشاورہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کی درخواست پر نوٹس معطل کر دیا۔علی امین گنڈپور کے وکیل ایڈووکیٹ سکندر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا۔