ٹانک ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،4دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی (صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاجس کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔