حافظ نعیم الرحمن کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات


کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مہتمم جامعہ نعیمیہ ومفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محبوب الرحمن کے انتقال پر جامعہ نعیمیہ کراچی میں ملاقات اور تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان ، نائب امیر کراچی مسلم پرویز ، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔