متعدد عالمی مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔سینیٹر محمد اسحاق ڈار


ریاض(صباح نیوز)وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم  کے اجلاس  کے موقع پرعالمی سلامتی اور ترقی کے ایجنڈے کو مرتب کرنے کے سیشن  میں شرکت کی ۔

اس موقع پروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعدد عالمی مسائل کے درمیان عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے موسمیاتی تبدیلی،  مستقبل کی وبائی بیماری  سے نمٹنے کے لیے تیاری، اور آرٹیفشل انٹیلیجنس  کے لیے گورننس کے نظام پر زور دیا،انہوں نے علاقائی روابط بڑھانے کے ذریعے عالمی اقتصادی ترقی کو بحال کرنے کے لیے جنوبی ایشیا کی بے پناہ صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی،