ریاض میں وزیرخارجہ اسحاق ڈاراور صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات


 ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے ملاقات کی ہے ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے، ہمیں ایک ادارے کے طور پر آئی ایس ڈی بی کے قیام اور مضبوطی میں پاکستان کے تعاون پر فخر ہے۔