معروف ادیب اے حمید کی برسی کل منائی جائے گی


لاہور (صباح نیوز)معروف ادیب اور افسانہ نگار اے حمید کی برسی  کل منائی جائے گی۔ اے حمید 25 اگست 1928 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان سمیت ہجرت کرکے لاہور میں رہائش اختیار کر لی۔

اے حمید 29 اپریل 2011کو 83برس کی عمر میں انتقال کرگئے اور میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کے زیر انتظام مختلف تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔