سوات ،گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 3 خواتین سمیت6زخمی


سوات (صباح نیوز) سوات میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔

۔پولیس کے مطابق سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب تحصیل شکئی رابوت میں پیش امام کے حجرہ کی چھت گر گئی ،واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا۔