شیخوپورہ،آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے پر 2ڈاکٹروں سمیت 6اہلکار معطل


شیخوپورہ (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے پر 2 ڈاکٹروں سمیت 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے 2 ڈاکٹروں سمیت 6اہلکاروں کو معطل کیا۔

کنسلٹنٹ ڈاکٹر وقاص اور لیڈی ڈاکٹر کا آپریشن لسٹ پر تنازع تھا، آپریشن سے پہلے مریض کو بے ہوش کرنے کی ذمے داری لیڈی ڈاکٹر کی تھی۔ لیڈی ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر کے چھوٹے ملازم سے مریض کو بے ہوشی کا انجکشن لگوایا گیا۔

غیر تربیت یافتہ ملازم کی جانب سے مریض کو انجکشن لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ پنجاب کی وزیرِ اعلی مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔